کابل (یس ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کی حالیہ کوششوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ کابل حکومت افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کر رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے مفاہمت کی ان کوششوں کی حمایت اور اس کے لیے راہ ہموار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
افغان صدر نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے دشمن کو اپنا دشمن قرار دینے کا بھی خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو غلط معلومات پھیلا کر قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور عوام میں بے چینی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔