ایک اورلاپتا بلاگر عاصم سعید بھی گھر واپس آگئے، اہل خانہ نے ان کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔بلاگرعاصم سعید4جنوری سے لاپتا تھے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عاصم سعید کی بہن کا کہنا ہے کہ عاصم سعید بخیریت واپس آگئے ہیں، ان کی واپسی پر ہم بہت خوش ہیں اورخدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دو لاپتہ بلاگرز سلمان حیدر اور احمد وقاض گورایا بھی گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔