counter easy hit

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا

Enforcing the ban on pillion riding in Karachi was

Enforcing the ban on pillion riding in Karachi was

کراچی: سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2روز کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 اور 21  کو ہوگی جو چہلم کے موقع پرشہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق بزرگ، صحافی، خواتین، بچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ پولیس حکام نے عوام سے ڈبل سواری پر پابندی کی پاسداری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website