مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی.
لاہور: کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنیوالی مومنہ مستحسن کے حوالے سے ایک نئی افواہ انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے ۔اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ گلوکارہ نے صرف چار ماہ بعد ہی علی نقوی سے اپنی منگنی ختم کردی ہے ۔ اس افواہ کے بعد مومنہ مستحسن کے مرد پرستاروں نے کافی خوشی کا بھی اظہار کیا مگر مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا میڈیا اور سوشل میڈیا میری ذاتی زندگی کا احترام کرے ہر ایک کی طرح میری بھی ذاتی زندگی ہے ، خدارا اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔ان کا کہنا تھا اگر دنیا سے کچھ شیئر کرنے کیلئے ہوگا تو اسکا اعلان میں خودکرونگی۔