ملتان (یس ڈیسک) ملتان میں منگنی توڑنے کی رنجش پر منگیتر نے 18 سالہ لڑکی پر تیزاب ڈال دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ رشید آباد میں 18 سالہ لڑکی عتیقہ اپنے گھر سے کام کرنے کے لئے جا رہی تھی کہ 25 سالہ فیضان نے اس پر تیزاب ڈال دیا جس سے لڑکی کا دایاں بازو معمولی جھلس گیا۔
لڑکی کے بھائی کے مطابق عتیقہ اور فیضان کی ایک سال پہلے منگنی ہوئی لیکن لڑکے کا کردار صحیح نہ ہونے کی وجہ سے رشتہ توڑ دیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔