counter easy hit

انجینئر ’’ہائپرلُوپ کارگو پوڈ‘‘ کی تیاری میں مصروف

Engineer 'hayprlup cargo busy preparing for iPod'

Engineer ‘hayprlup cargo busy preparing for iPod’

تیاری کا مقصد ٹیکنالوجی کو کارگو مقاصد میں استعمال کے قابل بنانا ہے تاکہ پوری گاڑی کی نسبت کم خرچ اور آسان ثابت ہو

ایمسٹرڈیم:دنیا کی سب سے بڑی لاجسٹک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنیوالے   ہائپرلُوپ کارگو پوڈ   کی تیاری میں ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی مدد کر رہی ہے ۔ ڈیفلٹ یونیورسٹی کے انجینئر ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو مشہور امریکی تاجر اور موجد ایلون مسک نے اپنے ادارے   سپیس ایکس    کے تحت شروع کیا ہے ۔   ہائپر لُوپ پوڈ کمپی ٹیشن   نامی اس مقابلے میں شریک ادارے بہت بڑے کیپسول کی شکل والے ایسے ڈبے تیار کر رہے ہیں جو بہت کم ہوائی دباؤ والی ایک خاص سرنگ میں تیزی سے سفر کرتے ہوئے اپنے اندر موجود سامان کو دور دراز فاصلوں تک بہت کم وقت میں پہنچا سکیں گے ۔ ہائپر لُوپ پوڈ مقابلے کا مقصد اسی ٹیکنالوجی کو کارگو مقاصد میں استعمال کے قابل بھی بنانا ہے جو پوری ریل گاڑی کی نسبت کم خرچ اور آسان ثابت ہوسکتا ہے ۔اس مقابلے کے تحت پہلی آزمائشیں جنوری 2017 کے ابتدا میں متوقع ہیں جن میں فی الحال امریکہ سے ایم آئی ٹی کی ٹیم پہلے جبکہ ڈیلفٹ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے ۔ ایلون مسک نے واضح کیا کہ اس مقابلے میں صرف وہی ٹیم جیتے گی جس کا بنایا ہوا کارگو پوڈ مطلوبہ رفتار (تقریباً 1,000 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک پہنچنے اور کریش ہوئے بغیر رُکنے کے قابل ہوگا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website