لاہور…..وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ماضی میں انجنوں کی خریداری کے معاہدوں میں شفافیت کا خیال نہیں رکھا گیا ،نیب 69انجنوں کی خریدو فروخت میں بےضابطگیوں کا جائزہ لے رہی ہے.
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ناقص انجن خریدنے کے معاہدے کیے گئے جنہیں منسوخ کر دیاگیا ہے ،آئندہ ریلوے کا مکینیکل اور ڈیزائننگ ڈپارٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے ادارے خسارے سے نکلیں ، ریلوے کے خسارے میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ مسافر ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ گئےہیں ،ریلوے کی نجکاری کبھی زیر غور نہیں رہی ،جبکہ پی آئی اے کی سیٹیں خراب ہیں،کھانا صحیح نہیں ملتا۔وزیر ریلوے کاکہنا تھا کہ ایئرلیگ سے بہت سے لوگ ہماری پارٹی سے منسلک ہیں ،پی آئی اے کی صورتحال چند روز میں ٹھیک ہوجائے گی۔