ناٹنگھم : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی ہے، ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سٹیورٹ براڈ نے 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز 391 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی، جوئے روٹ نے 130 رنز کی اننگز کھیلی ،اس کے علاوہ ایلسٹر کک 43 ، معین علی 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مچل سٹارک نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 253 رنز پر آئوٹ ہوگئی ، کرس راجرز 52 ، ڈیوڈ وارنر 64 ، اور واگز 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بین سٹوکس نے 6 اور مچل ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، اس طرح انگلینڈ نے یہ میچ ایک اننگز اور 78 رنز سے جیت کر ایشز سیریز بھی اپنے نام کر لی۔