مانچسٹر : تیسرے ون دے میں میزبان ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ اوپنر جیسن روئے اور ایلکس ہیلیز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنائے۔
انگلش اننگز کی خاص بات جیمز ٹیلر کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 101 رنز بنائے۔ جیسن روئے نے تیز رفتار 63 اور این مورگن نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے پوری ٹیم کو 44 اوورز میں 207 رنز پر ڈھیرکر دیا۔ کینگروز کی اننگز میں سب سے زیادہ فنچ نے 53 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے معین علی اور فلینکٹ نے تین تین کھلاڑی آوٹ کیے۔
ٹیلر سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ٹھہرے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔