کرکٹ ورلڈکپ کے24ویں میچ میں انگلینڈنےجارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتےہوئے افغان بولرز کی خوب درگت بنائی اور جیت کیلئےرواں ورلڈکپ کا سب سےبڑا ہدف 398 رنز دیا۔افغان ٹیم مقررہ اوورزمیں247رنزبناسکی۔ انگلش کپتان ایون مورگن نے148رنزکی دھواں دھاراننگز کھیلی جس میں 17 فلک شگاف چھکے شامل رہے اور 4 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کی سیر کرائی۔جیمزونس 26 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ جونی بیئراسٹو90 رنزپرنروس نائنٹیز کا شکارہوگئے۔ جوروٹ نے88رنزکی اننگزکھیلی،معین علی نے4چھکوں کی مددسے31رنزبنائے۔ ورلڈکلاس اسپنرتصورکیےجانے والےراشد خان ورلڈکپ تاریخ کےسب سےمہنگےبولربن گئے، راشدخان نے12.22کے اکانومی ریٹ سے9اوورز میں110رنز دئیے،انہیں11چھکے لگے جو ون ڈے میں کسی بھی بولرکوایک اننگزمیں لگنے والے سب سےزیادہ چھکےہیں۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ اوورزمیں 8 وکٹوں پر247 رنزبناسکی۔حشمت اللہ شہیدی76 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر جبکہ رحمت شاہ46اور اصغر افغان44رنز بناکرنمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سےآرچراورعادل رشیدنے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔