شارجہ: انگلینڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شریک اپنے 4 کرکٹرز کو وطن واپس بلالیا ہے۔
لاہور قلندرز کے جیسن روئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹیون فن، سیم بلنگز اور پشاور زلمی کے ایون مورگن اب ایونٹ کے بقیہ میچز میں اپنی فرنچائزز کو دستیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ یہ تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم 25 فروری کو وارم اپ میچ سے کیریبئن ٹور کا آغاز کرے گی۔