عمران خان آج کل برطانیہ میں موجود ہیں، اپنی سیاسی سرگرمیوں اور فنڈ ریزنگ کے علاوہ وہ اپنی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی اور لندن کی میئ شپ کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کیلئے بھی بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔
لندن: (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے برطانیہ کی گولڈ اسمتھ فیملی سے پرانے تعلقات ہیں۔ عمران خان آج کل برطانیہ میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ اور پاناما لیکس پر قانونی و معاشی ماہرین سے صلاح و مشوروں میں مصروف ہیں۔ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود وہ اپنی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی اور لندن کی میئر شپ کے امیدوار ہیں۔وہ زیک گولڈ اسمتھ کیلئے بھی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ زیک گولڈ اسمتھ کے مدمقا بل پاکستانی نژاد صادق خان ہیں لیکن عمران خان کی سپورٹ زیک گولڈ اسمتھ کیساتھ ہے۔ اس سلسلے میں وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی زیک کی حمایت کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ 2010ء میں بھی عمران خان نے زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اس حوالے سے مساجد کے دورے بھی کئے تھے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زیک کی حمایت پر عمران خان کا مسلم ووٹ بینک متاثر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انھی کے مشورے پر زیک گولڈ اسمتھ سیاست میں آئے اور انہی سے سیاسی رہنمائی لیتے ہیں۔