لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 64 رنز کا ہدف ملا ہے۔
انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 7 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی ۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر اور ڈومینک بیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔اس سے قبل انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی دوسری اننگز میں صرف 110 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے ۔