counter easy hit

انگلش کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کے معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کردی

English cricket has once again extended the contract Saqlain

English cricket has once again extended the contract Saqlain

انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس جولائی میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی تھیں اور ان کی کوچنگ میں انگلش اسپنرز کی کارکردگی میں کافی نکھار نظر آیا جس کے بعد ای سی بی نے دوسرا کے موجد کے ساتھ کنٹریکٹ میں بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ تک توسیع کردی تھی۔

بھارت کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عادل راشد نے ثقلین مشتاق کی جانب سے دیئے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی اور اپنی ٹرن کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website