نئی دہلی: انگلش کرکٹر جوئے روٹ کے جارحانہ تھرو پر بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول آگ بگولہ ہوگئے۔
چنئی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول کی عمدہ بیٹنگ نے پورا دن مہمان ٹیم کو فرسٹریشن کا شکار کیے رکھا، انگلینڈ کے بولرز نے انھیں قابو کرنے کیلیے اپنا پورا زور لگایا مگروہ نہ صرف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے بلکہ 199 رنزاسکور کیے، ایک موقع پرجوئے روٹ نے فرسٹریشن میں ان کی جانب سے زور سے گیند تھروکی جس پر نہ صرف لوکیش نے خودکوبچایا بلکہ غصے میں آکرانگلش کرکٹرکوکھری کھری سنادیں، عام طور پر انھیں ٹھنڈے مزاج کا کرکٹر قرار دیا جاتا ہے تاہم وہ بھی خود پر قابو نہیں رکھ پائے۔