counter easy hit

صوبہ بھر کے سکولوں کا تعلیمی نصاب انگلش میں کرنے کے احکامات جاری

 English schools

English schools

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)صوبہ بھر کے سکولوں کا تعلیمی نصاب انگلش میں کرنے کے احکامات جاری جبکہ بھٹہ مزدوروں کے لیے گورنمنٹ انرولمنٹ ایمرجنسی کمپین کا آغاز یکم اپریل کو ہو گا۔تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سکولوں میں تعلیمی نصاب انگلش میں شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر عمل درآمد نرسری کلاسز اور ہرنئی کلاسز کے اجراء پر ہوگا اس اطلاع پر سادہ لوح طبقہ حیرانگی کا اظہار کرتے پایا گیا کہ اب اسلامیات بھی انگلش میں پڑھائی جائے گی علاوہ از یں ننکانہ ضلع کے بھٹوں پر مزدوری کرنے والوں کے بچوں کو نرسری( گریڈ 1)میں داخلہ کے لیے گورنمنٹ انرولمنٹ ایمر جنسی کمپین کا آغاز یکم اپریل کو جمنزیم ننکانہ میں ہوگا جس کا افتتاح ڈویثرنل کمشنر کریں گے اطلاعات کے مطابق (برکلین چلڈرن ) کے نام سے شروع کیا گیا یہ سلسلہ 31مئی تک جاری رہے گا اور 2ماہ کے اندر ضلع بھر کے تما م بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو مفت داخلہ ،سکول بیگ ، کتب اور یونیفام تک مہیا کی جا ئے گی یاد رہے کہ ضلع ننکانہ میں بھٹوں کی تعداد 92ہے جبکہ چھ سو سے زائد بچے نر سری میں داخلہ لیں گے ۔