راولپنڈی (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ پوری قوم اور مسلح افواج شہدائے پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کرکے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب سمیت آپریشن خیبرون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اور ان کی اہلیہ نے شہدائے پشاور کے لیے قرآن خوانی میں بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور مسلح افواج شہدائے پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔