کراچی……کراچی میں ای او بی آئی اسکینڈل کیس میں گرفتار اےکےڈی سیکیورٹریز کے تین ملزمان کی ضمانت میں 12 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے ۔ایف آئی اے سی او بی آئی اسکینڈل کیس میں گرفتار اے کے ڈی سیکورٹیزکے گرفتار تین ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ کےلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ صوبیہ آفتاب کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اےنے ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے سات روز کےمزید ریمانڈ کی استدعا کی ۔تاہم عدالت نے ملزمان کےریمانڈ میں 12 جنوری تک توسیع کردی۔ملزمان میں اےکے ڈی سیکیورٹیز کے سی ای او فرید عالم ، ڈائریکٹر طارق اعظم اور محمد اقبال شامل عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس میں پیشرفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر اے کے ڈیز سیکیورٹی کے ملازمین نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اور انھیں دھکے دیئے ۔