کراچی…… ای او بی آئی کے شیئرز میں خورد برد کے الزام میں گرفتار تین ملزمان نے سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
ای او بی آئی شیئر میں خورد برد کے الزام میں ایف آئی اے نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے تین افسران طارق، اقبال او ر فرید عالم کو گرفتار کیا ہے۔ان ملزمان نے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کردی ہے۔