counter easy hit

ایفی ڈرین کیس؛ علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Ephedrine case of Ali Musa Gilani ordered removed from ECL

Ephedrine case of Ali Musa Gilani ordered removed from ECL

لاہور: عدالت نے وفاقی حکومت کو ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کو سابق وزیراعظم کے بیٹئے کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

علی موسیٰ گیلانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ 4 سال سے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، اتنے طویل عرصے تک کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا جب کہ سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کا نام ایفی ڈرین کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور ابھی اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے علی موسی گیلانی کا نام ایفی ڈرین کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔ ایفی ڈرین کیس مسلملیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، مخدوم شہاب الدین اور سابق سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری کا نام بھی شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website