ایفی ڈرین کوٹا کیس میں علی موسیٰ گیلانی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
Ephedrine quota case: charge indicted on Ali Musa Gilani
ایفی ڈرین کوٹا کیس کی سماعت انسدادمنشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے، آئندہ سماعت پر ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر بحث ہو گی۔