بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں خسرے کی وبا پھیل گئی ، 5بچے جاں بحق جبکہ 40افراد متاثر ہوئے ، محکمہ صحت نے وبا پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں علاقے میں بھیج دیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آواران ڈاکٹر نور بخش بزنجو نے بتایا کہ آواران کی تحصیل مشکے کے نواحی گاؤں کھندڑی میں خسرے کی وبا پھیل جانے سے 5بچے ممتازاحمد،جان محمد ،چنگیز ،محمد عاصم ،بی بی شائستہ جاں بحق ہوگئے جبکہ 40افراد متاثر ہوئے ۔خسرے کی وبا پھیلنے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی ہیں جبکہ علاقے کیلئے مزید ویکسین بھی کوئٹہ سے طلب کرلی ہے ۔ادھروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے آواران میں خسرے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔