لالہ موسیٰ(منشاء بٹ)سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کودہشتگردوں کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعدسیکورٹی آلات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ،اس سلسلہ میں معلوم ہواہے کہ حساس اداروں کی طرف سے لالہ موسیٰ کے ایک سرکاری کالج اور 19سکولوں کو حساس قراردینے کے بعدجب تعلیمی اداروں نے سیکورٹی آلات کی خریداری کیلئے تاجروں سے رابطہ کیاتو وہاں سیکورٹی آلات کے ریٹس سن کرتعلیمی اداروں کے سربراہان چکراکررہ گئے،بتایاجاتاہے کہ 800روپے میں فروخت ہونے والامینٹل ری ٹیکٹر 2000روپے،2000روپے میں فروخت ہونے والاسی سی ٹی وی کیمرہ چارہزارروپے،تقریباً ایک سوروپے فی کلوفروخت ہونے والی خاردارتار200روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے ،جس سے تعلیمی اداروں کے مالکان انتظامیہ سے ڈرتے ہوئے مہنگے داموں ملنے والے سیکورٹی آلات لگوانے پرمجبورہیں۔