امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک پر عطیات کی رقم والد کے کاروبار میں لگانے کا الزام ، امریکی جریدے نے رپورٹ شائع کر دی۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایرک نےچیریٹی گولف ٹورنامنٹس کے 12لاکھ ڈالر کاروبار میں لگائے اور انھوں نے
ٹورنامنٹ کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے گولف کورس استعمال کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرک نے ڈونرز سے کہا تھا کہ گولف کورس اور دیگر اثاثے مفت فراہم کیے گئے ہیں۔ ایرک نے یہ بھی کہا تھا کہ رقم کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔