آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) جیسے ہی ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتا ہے پورے عالم اسلام میں محافل میلاد اور جلسے جلوس کی صورت میں تمام مسلمان اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی قلبی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اسی قلبی محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے آئرلینڈ شہر کارک CORK میں آئرلینڈ لہ مشہور و معروف شخصیت اور عظیم ثنا خوان مصطفیٰ جناب ڈاکٹر سلیم شریف کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے خاص شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کا ّآغاز پیر غلام دستگیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ عرفان، محاد احمد، حافظ امجد، ڈاکٹر شاہد قائم خانی، فرخ وسیم بٹ، عامر بٹ اور ڈاکٹر سلیم شریف نے حاصل کی خاص طور پر اس محفل کے روح رواں ڈاکٹر سلیم شریف اور عامر بٹ نے اپنے مخصوص انداز میں آقا کی بارگاہ اقدس میں نعت سراہی کی تو محفل پر ایک عجیب کیف و سرور چھا گیا جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر حاجی نے ادا کیے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ تنظیم کے سرپرست پیر غلام دستگیر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آقا کی بعثت نے عالم انسانی میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔
جس نے نوع انسانی کو حقیقی آبرو بخشی، جانوروں سے بدتر زندگی بسر کرنے والے غلاموں کو وہ جرآت اور حوصلہ دیا کہ وہ اپنے آقاؤں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر جائز بات کرنے اور ان کے دست جفاکش کو توڑ کر اپنا حق لینے کے قابل ہو گئے آپ نے یہ بھی فرمایا کہ آقا کی ایسی سنت کی پیروی کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی قیادت حضور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آج سے کئی سال پہلے جب سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔
ملک و ملت پر چھائی ہوئی غیر یقینی صورت حال سے نکلنے کیلئے مصطفوی انقلاب کا پرچم بلند کیا اور سامراج پسرور نظام اور اس کے محافظ ان مجرم کو جڑوں سے اکھاڑ پھنکنے کا عزم کیا اختتام پر تمام احباب نے حضور نبی اکرم کی بارگاہ اقدس میں سلام کا نذرانہ پیش کیا اور خصوصی دعا کی گئی بعد میں شرکاء کو مصطفی لنگر پیش کیا گیا۔
اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر انیس، محمد آزاد، ڈاکٹر شاہد قائم خانی، ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر مشتاق، محمد اشفاق، محمد نصیر، محمد ارشد، وسیم بٹ اور محمد ذوہیب بٹ شامل تھے۔
00353-876302507