کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں عید کے موقع پر 12 ہزار 3 سو افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے کنٹی جنسی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردی ہدایات کے مطابق قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور ان کی ترسیل و تقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل در آمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے جب کہ نماز عید کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔