کراچی (یس ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو اکٹھے ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا نواز شریف نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا تھا۔
محمود اچکزئی بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ آصف زرداری اور بے نظیر خود کو سندھی کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، کیا عمران خان اپنے آپ کو پٹھان نہیں بولتے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا اپنے حقوق کی بات کریں تو غدار کہا جاتا ہے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے۔ عدالتوں میں جاتے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا متحدہ کے قائد نے کہا اسٹیبلشمنٹ چالیس سال سے ایم کیو ایم سے ناراض ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا تمام جماعتوں کے عسکری گروپس ہیں مہاجروں کا کیا قصور ہے۔ صاف صاف بتا دیں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگا دی جائے۔