ایتھوپیا کے سابق وزیر صحت ٹیڈ کروز ایڈہانوم عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے، ٹیڈروز یکم جولائی کو ادارے کی سربراہی سنبھالیں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے دیگر دو امیدواروں میں برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ نابارو اور سابق پاکستانی وزیر صحت سنیعہ نشتر بھی شامل تھیں۔ ووٹنگ کے پہلے راؤنڈ میں سنیعہ نشتر سربراہی کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں۔ دوسرے اور تیسرے راؤنڈ کے بعد ایتھوپیا کے سابق وزیر صحت ٹیڈروز ایڈہانوم نے برطانوی ڈاکٹر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ کامیاب امیدوار ڈی جی ڈبلیو ایچ او مارگریٹ چان کی جگہ لے گا۔