بھارت کے مغربی صوبے مہاراشٹر میں دو سو سال قبل پیش آئے ایک واقعے کی یاد منانے پر ’نچلی اور اعلیٰ ذات کے ہندوؤں‘ کے درمیان جھڑپوں کے بعد تشدد کا سلسلہ تقریباً اٹھارہ شہروں تک پھیل گیا ہے۔ پونےشہر سے شروع ہونے والے تشدد کی وجہ سے مہاراشٹر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
اقتصادی دارالحکومت ممبئی کی لائف لائن سمجھی جانے والی لوکل ٹرینوں کو روک دیا گیا، بسوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، میٹرو ریل سروس بند رہی اور پروازوں پر بھی اثر پڑا۔