پیرس کی فضائیں جیوے جیوے پاکستان، پاک فوج زندہ آباد، یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کی صدائوں سے گونج اٹھیں، ایفل ٹاور پر پشتون آرگنائزیشن فرانس اور ای یو پاک فرینڈشپ کے زیر اہتمام عظیم الشان پاکستان زندہ آباد ریلی کا انعقاد
پیرس(نمائندہ خصوصی) خوشبوئوں کا شہر پیرس جیوے جیوے پاکستان اوریہ جوسوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔ تفصیلات کے مطابق پشتون آرگنایزیشن فرانس کے انعام اللہ پشتون اور ای یو پاک فرینڈ شپ فورم کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ عتیق کے زیر اہتمام عظیم الشان پاکستان زندہ آباد ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ عظیم الشان مظاہرہ میں تبدیل ہوگیا۔مظاہرے سے پشتون راہنمائوں اور صاحبزادہ عتیق نے خطاب کیا جس سے مظاہرے میں شریک پاکستانیوں کا جوش و ولولہ عروج پر پہنچ گیا۔
یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ای یو پاک فرینڈ شپ فورم صاحب زادہ عتیق نے کہا کہ الحمد اللہ ! میرے مولا نے ہمیں سرخرو کیا۔ پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کا ہر نعرہ غداروں اور ٹاؤٹوں کے لئے صورِ اسرافیل کے مترادف ہے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاک ای یو فریند شپ کے جنرل سیکٹری صاحبزادہ عتیق نے کہا کہ تمام پنجاب، کشمیری، بلوچی، پشتون سندھی بھائی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ آج پاکستان کی محبت میں تشریف لائیں ہے۔ یاد رکھیں یہ مظاہرہ ہر پاکستانی کا مظاہرہ ہے ۔ یہ ہر پاکستانی کیلئے ہے ۔ سندھی ہو ، بلوچی ہو، پنجابی ہو ، پشتون یا پنجابی اس کی رگوں میں جو خون ہے وہ پاکستانی خون ہے۔ جوپشتون پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ سن لیں کہ پشتون کبھی کسی کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا۔ اور جو غداری کرتا ہے وہ کبھی پشتون نہیں ہوسکتا۔
ہم پی ٹی ایم کو پرامن نہیں مانتے یہ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رب العالمین پاکستان اورپاکستانیوں کا محافظ ہے پی ٹی ایم چند موقع پرست لوگوں کا جھتا ہے جو را اور موساد اورسی آئی اے کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان اورپاک فوج کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے انشااللہ اللہ رب العالمین ان کو جلد بے نقاب کریں گے اور پاکستان اورپاک فوج کو سرخرو کریں گے
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے عید سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈران بیرونی ایجنڈے پر چلتے ہوئے بین الاقوامی این جی اوز اور پاکستان دشمن ایجنیسوں کی فنڈنگ پر دنیا بھر میں جارہے ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ای یو پاک فرینڈ شپ فورم اور پشتون آرگنایزیشن فرانس نے اس سازش کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف ملک دشمن عناصر کے پراپیگنڈا کا توڑ کرنا ہمارا فرض ہے۔
پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر آج بائیس جون کو پانچ بجے سے سات بجے تک پاکستان زندہ باد ریلی منعقد کی گئی جو عظیم الشان مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی ۔ محب وطن اوورسیز پاکستانی شرکا سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں لیے ایفل ٹاور پر کئی گھنٹوں تک جیوے جیوے پاکستان، پاکستان زندہ آباد اوریہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کے نعرے لگاتے رہے ۔
پشتون راہنمائوں نے اس موقع پرمظاہرے کے شرکا سے پشتو اوراردو میں خطاب کیا انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد ریلی ای یو پاک فرینڈ شپ کے جنرل سیکرٹری یورپ صاحبزادہ عتیق اور پشتون آرگنائزیشن فرانس کے صدر انعام اللہ کی کامیابی ہے ۔ اور انشااللہ وہ اس مشن کو جاری رکھیں گے اور ان سازشی عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔