پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) ای یو پاک فیڈریشن کا مقصد پاکستان کی عزت بڑ ھانا ہے ۔ہم اسے یورپی یونین میں کے ممالک میں تمام پاکستانیوں کو اس کا ممبر بنانا چاہتے ہیں یہ ہم نے بھارت سے سیکھا ہے کہ وہ ہر جگہ بھارتی ہیں ان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور وہ اپنے ملک کی بہترین لابنگ کرتے ہیں اس مقصد کے تحت ہم نے اس فیڈریشن کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کا دائرہ کار بڑھا کر یورے یورپ تک کر رہے ہیں ابھی ہم نے اسپین ، ہالینڈ اور اٹلی میں اس کی تنظیم سازی کی ہے باقی ممالک میں ابھی کام ہو رہا ہے ان کے ،متعلق بھی جلد میڈیا کو بتایا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ فیڈریشن کے زیر انتظام ہم یورپی ممالک میں پاکستان کے قومی دنو ں کو شان وشوکت سے منانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے صحافیو ں کے سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ فیڈریشن کا پلیٹ فارم سب پاکستانیو ں کے لئے کھلا ہے اور اس میں کو ئی بھی جو پاکستان سے محبت اور اس کی عزت کے لئے کام کر نا چاہتا ہے دروازے کھلے ہیں ، انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تمام کام اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں اسپین میں ہو نے والا قائد اعظم سیمینار یہاں کی آرگنائزنگ کمیٹی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیڈریشن میں ہم پاکستان کے پانچوں صوبوں کے گورنرز کو بھی گورننگ باڈی میں لے رہے ہیں ۔اور یہا ں یورپی یونین کے نمائندے اور سابق ممبران بھی اس کے ممبر ہو نگے۔میٹ دی پریس کے بعد چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین چوہدری محمد سلیم لنگڑیال کی جانب سے چوہدری پرویز اقبال لوہسر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ میں جس بڑی تعداد میں معززین بارسلونا نے بھی شرکت کی۔