counter easy hit

امریکیوں کے بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم

امریکیوں کے بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم

دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی شہری آزادی کی کمیٹی نے یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے خیر سگالی معاہدے پر رضامندی میں ناکامی پر کیا، جس کے تحت 5 یورپی ممالک رومانیا، پولینڈ، قبرص، بلغاریہ اور کروشیا کے شہری بغیر ویزے امریکا کا سفر کرسکتے تھے۔یورپی کمیشن نے 3 سال قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا، لیکن اس حوالے سے کوئی قانونی قدم اٹھایا جانا باقی تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی امریکی شہریوں کو بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے پر زور دیا تھا، تاکہ واشنگٹن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔یورپی پارلیمنٹ کے بغیر ویزے کی سفری سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیئے جانے کے بعد امریکی شہریوں کو اگلے 12 ماہ یورپی ممالک جانے کے لیے اضافی سفری دستاویزات کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website