یورپی یونین پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے 65 کروڑ 38 لاکھ یورو کا آسان قرض دے گی۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے وزیر خزانہ کہتے ہیں حکومت غربت کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے یورپی یونین 65 کروڑ 38 لاکھ یورو فراہم کرنے پر رضامند ہو گئی۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔ معاہدے کے تحت آسان شرائط پر دی جانے والی قرض کی یہ رقم پاکستان میں غربت کے خاتمے، دیہی ترقی، تعلیم کے فروغ اور انسانی حقوق کے شعبوں کی ترقی کے لئے خرچ ہو سکے گی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پروگرام کےتحت سندھ اور خیبر پختونخوا کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ غربت کے خاتمے کے لئے حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بھی دو گنا اضافہ کیا ہے۔تقریب سے خطاب میں یورپی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان سے تجارتی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کا فروغ اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔