اوڈیسا ……یورپ اور لاطینی امریکا ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،بعض ممالک میں درجہ حرارت منفی 7 تک گرچکا ہے ، شدید سردی نے کئی افراد کی جان بھی لی جبکہ نظام زندگی بری طری متاثر ہے ۔
یوکرین کا ساحلی شہر اوڈیسا ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے ، درجہ حرات منفی 7 ڈگری سے گرچکا ہے ، سردی کے باعث 2 افراد ہلاک ہو ئےجبکہ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں منسوخ کردی گئیں ،اہم شاہراہیں بند ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔رومانیا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفباری سے سڑکیں بند ہیں، بعض علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، ریسکیو اہلکار مشینری کی مددسے برف ہٹا نے میں مصروف ہیں ۔ادھر لاطینی امریکا کی ملک بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں تیز ژالہ باری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ، ژالہ باری کے باعث سڑکوں پر19 انچ برف جم گئی ۔شمالی ترکی میں شدید برف باری نے معمولات زندگی منجمد کردیے ہیں ،مختلف شہروں سے سیکڑوں پروازیں منسوخ اور اسکول بند کردیے گئے ہیں ، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔