ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامی امور کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے منعقد اجلاس کے دوران ایک موقعہ پر کہا کہ متذکرہ سالانہ روحانی با برکت تقریب میں یورپ بھر اور دیگر ممالک سے آنے والے مہمانان گرامی اور نعت خواں حضرات کا یادگار پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں مراقبہ ہال ہالینڈ کے ٹیم اراکین تیاریوں میں مصروف ہیں ۔حاجی محمد جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ مذکورہ پروگرام میں شرکت کے لئے پہلا قافلہ بروز جمعرات 21مئی کو آسٹریا اور پھر بلترتیب اٹلی ،فرانس، سوئیزرلینڈ ،فن لینڈ، جرمنی اور بلجیم سے قافلے جبکہ مہمان خصوصی مرزا عبدالرشید برطانیہ سے ہفتہ کی رات آٹھ بجے ہالینڈ پہنچیں گے۔
یاد رہے مذکورہ روحانی تقریب 24مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد نو رالاسلام دی ہیگ کے وسیع و عریض ہال میں منعقد کی جائے گی۔