جرمنی (بیورو چیف) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق ١٧ جون ٢٠١٤ء کو منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی سکریٹر یٹ ،ماڈل ٹائون ،لاہورپر پنجاب پولیس کے مبینہ حملہ،قتل و غارت،معصوم شہریوں پرجھوٹے مقدمات اور بیگناہ کارکنوں کی ناجائز گرفتاریوں کے دو سال بعد بھی حکومت ماڈل ٹائون کے شہدائ، زخمیوں وپسماندگان کو انصاف مہیا نہیں کرسکی، جسکے خلاف دنیا بھر میں تحریکی کارکنوں، ذمہ داران اور انصاف پسند پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ا س رویہ پر عدم اطمینان اور غم وغصہ کے اظہار کی خاطرپاکستان عوامی تحریک یورپ کے سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ،چیر مین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی اور سرپرست منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ،ممتاز عالمی ایشین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی نے ١٧ جون ٢٠١٦ئ، بروز جمعہ،بوقت ٣بجے سہ پہر ،برلن،جرمنی میں سفارتخانہء اسلامی جمہوریہ پاکستان،شیپر اشٹرسے٢٩ کی عمارت کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔
جسکا اہتمام جرمنی کے مشہورسیاسی و سماجی رہنما، سینئر نائب صدرPATجرمنی،خضر حیات تارڑ،انتظامیہ MQI برلن اورکارکنان PAT برلن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔جس میں برلن و جرمنی میںکام کرنے والی پاکستانی اور کشمیری تنظیمات کی شرکت متوقع ہے، جس کا اشتہار اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے ذرائع ابلاغ کو جاری کیا جا رہا ہے۔