ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیراہتمام فروغ نعت کے سلسلے میں سالانہ پروگرام گیارواں آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت بروز اتوار 24 مئی بعد نماز ظہر مسجد نور الاسلام دی ہیگ میں منعقد کیا جائے گا۔
مذکور نعتیہ مقابلے میں یورپ کے مختلف ممالک جرمنی،اٹلی، فرانس، فن لینڈ،آسٹریا، سوئزرلینڈ، بلجیم اور ہالینڈ سے نعت خواں حضرات حصہ لے رہے ہیں، امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں کو مراقبہ ہال ہالینڈ کی جانب سے ٹرافیز اور اسناد پیش کی جائیں گیں۔
نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت ہونے والی اس با برکت روحانی تقریب کے مہمانان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ناظم الامور جناب شعیب سرور اور روحانی اسکا لر جناب مرزا عبدالرشید (فیم نور ٹی وی برطانیہ) ہوں گے۔