جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو ومرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق دنیائے اسلام و پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے آٹھویں یوم شہادت پر ہر سال کی طرح یورپ کے تمام بڑے شہروں میںتعزیتی اجلاس منعقد ہوئے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دو تقریبات کا انعقاد ہوا۔ جلسہ ء عام کا اہتمام پیپلز پارٹی جرمنی رجسٹرڈ(سجاد نقوی)کے سینئر نائب صدرشید احمد نے پی پی برلن کے صدر میاں مبین کے ساتھ مل کرایک بجے دوپہر سے ٤ بجے سہ پہر تک سہیل انور خان کے لاگر میںکیا،جبکہ محفل قرآن خوانی برائے بینظیر شہید ، سینئررہنما پیپلز پارٹی قیصر ملک و آصف شہزاد چٹھہ قائم مقام صدرپیپلز پارٹی برلن و برانڈنبرگ کی جانب سے پاک محمد مسجد برلن میں شام٤ سے ٦ بجے تک ہوئی۔
جلسہء عام میں برلن و جرمنی میں قائم کشمیری و پاکستانی سیاسی،دینی اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی،جن میںانجمن جعفریہ برلن کے ظہورشاہ؛ بزم ادب برلن کے جنرل سکریٹری سید سرورظہیر؛پی ایم ایل(ن) جرمنی کے سابق صدرریاض خان؛جرمن پاکستان فورم کے ریجنل سربراہ برلن، وزیر حسین ملک؛ صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میاں عمران الحق،سابق صدر جرمنی فیض احمد،جنرل سکریٹری محمد
ارشاد ،نائب صدرPATجرمنی خضر حیات تارڑاورفری کشمیر آرگنائزیشن کے صدر محمد صدیق کیانی شامل تھے۔جلسہ کی صدارت رشید احمد اور نظامت طارق محمود اعوان و طارق محمود وڑائچ نے کی۔
سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PATیورپ،عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFI،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRS، تحریک منہاج القرآن کے میڈیاکوآرڈینیٹربرائے یورپ،عالمی ایشین صحافی ،کالم وتجزیہ نگار اور شاعرمحمدشکیل چغتائی ناسازیء طبیعت کے باوجود پیپلز پارٹی کے رشید احمد کی خصوصی دعوت پر مہمان اعزازی کی حیثیت سے جلسہء عام اور قیصر ملک کی دعوت پرمحفل قرآن خوانی میںخصوصی طور پر شریک ہوئے۔
جلسہ ء عام کا آغاز فیض احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت رسول مقبول ۖ MQIبرلن کے چوہدری اشتیاق نے پیش کی۔رشید احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماظہور احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس تاریخی جملہ پر اختتام کیا کہ”بی بی ہم شرمندہ ہیں ،تیرے قاتل زندہ ہیں۔ ”میاں عمران الحق نے بینظیر کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بتایا کہ” محترمہ بینظیربھٹو منہاج القرآن کی تا حیات رکن تھیں۔” چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ،PATیورپ اورAGRSکی جانب سے اس دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید عوام بے نظیر بھٹو کا عوام کی بہتری اور خوشحالی کا فلسفہ،ان کی سوچ اور پروگراموں کو بڑھانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ” ملکی اور عالمی سازشوں نے پہلے بھٹو صاحب اور پھر بینظیر کو پاکستانی عوام سے جدا کردیا۔ورنہ پاکستان کی تاریخ آج کچھ اور ہوتی۔اب نہ یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا سوچا ہوا پاکستان ہے اور نہ بھٹو و بینظیرکا۔اسے بچانا اور دوبارہ صحیح سمت پر گامزن کرنا دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی اور پہلی ذمہ داری ہے،جو عوامی سطح پر ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔اسے عوامی پارٹی بنانا کارکنوں پر بھٹو خاندان کا قرض ہے۔”اسکے بعد شکیل چغتائی نے پرنس انجم بلوچستانی کی حیثیت سے اپنا تازہ کلام سناتے ہوئے ،کڑے احتساب کی اہمیت،اسکے ہونے پر یقین اور مجرموں کو سزاملنے کی امید کا اظہار کیا اور پھربینظیر بھٹوشہیدکی عوام سے محبت اور جمہوریت کیلئے طویل جدو جہدکو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ جس پر انہیںداد و تحسین سے نوازا گیا۔
پیپلز بزنس فورم کے صدرطارق محمود وڑائچ نے پاکستان کے زمینی حقائق و معروضی حالات کو زیر بحث لاتے ہوئے عالمی طاقتوں،جغرافیائیتبدیلیوں اور مشرق وسطےٰ میں چھڑی ہوئی جنگ کا ذکر کیا۔پاکستان میں آمریت کے حوالے سے بات کی اور مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کی وجوہات پر غور و فکر کا مشورہ دیا۔انکے بعدطارق محمود اعوان نے بڑے پر جوش انداز میںاپنے خیالات کا اظہار کیا اور جا بجا شعر پڑھ کر سماں باندھ دیا۔آخر میںسابق رہنما مزدور کسان پارٹی اور پیپلز پارٹی کے اہم کارکن،بھٹو ہائوس کے بانی، سہیل انور خان نے بینظیر کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مظلومیت اور محرومیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ”ہم پر کرپشن کے الزام لگانے والے خود کرپشن میں مبتلا ہیں۔یہ پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے،جسکے تانے بانے اسٹیبلشمنٹ سے ملتے ہیں مفاہمت کی پالیسی نے ہمیںفائدہ کے بجائے نقصان پہنچایا ہے۔” انہوں نے مہمانوں کی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔
اسکے بعد طارق محمود اعوان نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اپنی،رشید احمد اور میاں مبین کی جانب سے تمام حاضرین کی شرکت پر اظہار ممنونیت کیا اورگرم گرم کھانے سے انکی تواضع کا بندوبست کیا۔اسطرح پیپلز پارٹی کا یہ شاندار جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کی کوریج جیو ٹی وی اور اپنا انٹرنیشنل نیوز کے ایڈیٹر انچیف پرنس انجم بلوچستانی کی جانب سے کی گئی،تصاویر کی تیاری میںظہور احمد،چیف ایڈیٹر پاکبان نیوز انٹرنیشنل کا تعاون حاصل رہا۔جیو ٹی وی نےPATجرمنی کے نائب صدر خضرحیات تارڑ اوربزم ادب برلن کے جنرل سکریٹری سرور ظہیر کے بینظیربھٹو کی شہادت اور پاکستان کے حالات پر خیالات عکس بند کئے۔
اتوار کو ٤ بجے شام پیپلز پارٹی برلن و برانڈنبرگ (ظفر عباس شاہ) کی تقریب یوم شہادت کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔ اسکے بعد قرآن خوانی کی گئی،سورہ یٰسین کی تلاوت ہوئی اور پھرپاک محمد مسجد کے امام و خطیب علامہ نصیر احمد نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، قائد عوام شہید ،بیگم نصرت بھٹو، میر مرتضےٰ بھٹو ، شاہنواز بھٹو ، پاکستان میں جمہوری جدوجہد میں شہید ہونے والے کارکنوں، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں ،ضرب عضب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اوراللہ تعالی سے انکے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔ اس محفل میں سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، سابق صدرپی پی برلن،ادیب و صحافی ظہیر اداس خصوصی طور پر بیماری کی حالت میں تشریف لائے،جو بیماری کے سبب عرصہء دراز سے کسی تقریب میں شرکت نہیں کرتے۔
انکے علاوہ مسلم لیگ (ن)برلن کے مبشرلون، آصف چیمہ اورعرفان علی ؛تحریک اسلامی برلن کے رکن،سہ ماہی دستک کے مدیر،شاعر، رخسار انجم؛مسجد امام جعفر صادق کے سید ظہور حسین شاہ؛پاک محمد مسجد کے صدر چوہدری شوکت علی، سابق صدر پاک محمد مسجد حاجی امتیاز قادر وائیں، حاجی عبد المجید،عبدالمجید آف سپانڈو،چوہدری صدیق،ناصر بٹ،ساجد محمود اورمشاورتی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ تھی کہ یہ محفل قرآن خوانی عید میلاد النبی کی محفلوں کے درمیان منعقد ہوئی جس میں میلاد النبی کی برکت سے غالباً پہلی مرتبہ برلن،برانڈنبرگ اور جرمنی میں قائم پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات، جن میں ،سیدمجاہد حسین شاہ، فاروق شاہ ، ملک منظوراعوان ،ملک ملازم اعوان ،ملک ایوب اعوان، منیر بیگ،سہیل انور خان،محمد رشید، میاں مبین، طارق محمود اعوان،چوہدری جاویداقبال،چوہدری سلطان، ڈاکٹرضیاء قریشی،چوہدری قادر،ثنا اللہ،عقیل،ملک عبیدشامل تھے،نے مل کر اس محفل کی شان کو دوبالاکیا،جس کا نتیجہ مثبت نکلنا چاہئے۔
محفل کے آخر میں قیصر ملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” آپ سب کا بہت بہت شکریہ !آپ نے ہماری قائدبی بی شہید کے ایصال ثواب کی خاطر اس قرآن خوانی میں حصہ لیا۔ اللہ تعلیٰ اس کارخیر کو قبول فرمائے۔آمین”اسکے بعد ناصر محمود، محمدعامر،اورمحمود کا تیار کردہ لذیذ کھانا ساجد محمود،ملک عبید،آصف چیمہ ، جاوید جمنا،محمودالحسن ا ورعلی رضا نے مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔