counter easy hit

یورپین کرنسی یورو استعمال کرنے والے ممالک کی تعداد انیس ہو گئی

Euro

Euro

کراچی (یس ڈیسک) یورپ کی سنگل کرنسی یورو استعمال کرنے والے ممالک کی تعداد انیس ہو گئی۔

یورپین سنٹرل بنک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق یکم جنوری سے لتھوانیا میں یورو کی سرکولیشن شروع ہو گئی۔

صدر یورپین سنٹرل بنک ماریو ڈراگی کے مطابق لتھوانیا نے یورپی یونین میں شامل ہونے کے لئے مشکل وقت میں اہم فیصلے کئے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد لتھوانیا کا مرکزی بنک یورو سسٹم کا ممبر بن گیا ہے۔ یورو سسٹم یورپی سینڑل بینک اور انیس ملکوں کے مرکزی بینکوں پر مشتمل ادارہ ہے۔