پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) یورپی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد گریم کو صدر پاکستان نے ان کی گرانقدر خدمات پر ستارہ قائداعظم کے ایوارڈ سے نواز ہے۔ ایوارڈ انہیں یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کے دوران دیاگیا۔
ڈاکٹر سجادحیدر کریم شمالی مغربی برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور مسلمان ہیں جو پہلی بار جون 2004 میں رکن ای یو پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ انھوں نے یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ قائم کیا وہ اب بھی اس گروپ کے چیئرمین ہیں۔ سجاد کریم نے تجارت، قانونی امور اور انسانی حقوق کے موضوعات پر ہمیشہ پاکستان کاز کی حمایت کی۔ پاکستان کو ترجیحی تجارت کے نظام یعنی جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانےمیں ان کا کردار نمایاں ہے۔
انھوں نے متعدد بار مسئلہ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ خاص طور پر بے نام قبروں سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مسائل کو پارلیمنٹ میں پییش کیا۔ وہ برطانیہ کے پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل ہیں جو سیاست میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے یورپی شہریوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ یورپی سیاست میں بھرپور شرکت کریں۔