اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ڈھائی بجے تک موخر کردیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ڈھائی بجے سنائیں گے۔ عدالت نے 9 ماہ 20 دن تک ریفرنس کی سماعت کی اور 3 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی شامل تھے۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے قبل عدالت نے اسے موخر کرنے کے لیے نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ 400 پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔