counter easy hit

بالاخر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا

Eventually, a decision was made to send Imran Khan's government home

پشاور(نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔انہوں نے یہ بات جامعہ عثمانیہ پشاور میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے اس لیے اسے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، حکومت کو ہٹانے کا پلان تو مرتب کر لیا ہے مگر فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوامی مینڈیٹ چوری کر کے بنی ہے اور اس کے خلاف اکتوبر میں پوری قوم کو اسلام آباد میں جمع کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا دھرنا اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کا دھرنا ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔انہوں نے دھرنے سے متعلق مزید بتایا کہ میری گرفتار ی سے بھی اسلام آباد مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ مارچ کی دوسری اور تیسری قیادت موجود ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی حال میں بھی 25 جولائی کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مسلط کردہ نااہل حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے اڑھائی سو ارب روپے معاف کر دیے جو آج ملکی تاریخ میں معاف کیے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ہر شخص پریشان ہے جبکہ میڈیا پر بھی سخت قدغن ہے ۔ خیال رہے کہ مولاناہ فضل الرحمان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ یا گیا ہے کہ عمران خان خود ہی وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہوجائیں ورنہ وہ اسلاماآباد کا کا گھراؤ کریں گے اور احتجاج کا یہ سلسلہ ملک گھیر پھیلتا چلا جائے گا،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website