کینیڈا میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں بعض دنوں میں ایک سے زائد زلزلے بھی آتے ہیں، مثال کے طور پر 11ستمبر 2015ءکو یہاں 18زلزلے آئے تھے
اوٹاوا(یس اُردو ڈیسک) قدرتی آفات سے نمٹنا ہر کسی کہ بس کی بات نہیں، کینیڈا جو کہ ایک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آتا ہے اس کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں تقریباً روزانہ ایک زلزلہ آتا ہے۔کینیڈا کے اس علاقے میں بعض دنوں میں ایک سے زائد زلزلے بھی آتے ہیں، مثال کے طور پر 11ستمبر 2015ءکو یہاں 18زلزلے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق ان زلزلوں کی وجہ یہ ہے کہ یہاں سے تیل نکالنے والی کمپنیاں کھدائی کے دوران پتھر کی تہیں توڑنے کے لیے پانی کے پریشر کا استعمال کرتی ہے جس سے زمین لرز اٹھتی ہے۔معاشی طور پر مستحکم ہونے اور اپنے ممالک میں تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے کینیڈا اور امریکہ میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔جبکہ کئی یورپی ممالک میں تیل نکالنے کے اس طریقے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ۔