لاہور(ویب ڈیسک ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے حکومت کا پلس پوائنٹ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق دوران پروگرام حکومت کے پلس پوائنٹ پر بات کرتے ہوئے چوہدری غلام حیسن کا کہنا تھا کہ ہر خواب پورا ہو گا کیونکہ پاکستان پر ایک ایماندار وزیراعظم آ کر بیٹھا ہے اور یہ بہت بڑا پلس پوائنٹ ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان ایماندار ہیں تو ایک وقت آئے گا کہ نچلی سطح پر بھی سب ٹھیک ہو گا۔یہ جو لوٹ مار کا سسٹم بنا ہوا تھا اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت تو لگے گا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی اس معاملے میں تعریف تو مخالفین بھی کرتے ہیں کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں۔کہا جاتا ہے کہ عمران خان دلیر اور ایماندار آدمی ہے وہ خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی کرپشن کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اور کہا کہ قوم کی پائی پائی ان سے وصول کی جائے گی۔اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی کابینہ پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔معروف صحافی کے مطابق جب آرمی س جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم عمران خان سے متعلق رائے پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت ایماندار اور محنتی شخص ہیں۔اسی طرح الیکشن سے قبل ہی سابق صدر پرویز مشرف کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہو سکتے ہیں۔پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ میری نزدیک وہ آدمی اچھا ہے جو پاکستان کے لیے کچھ کرے گا۔اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نملک کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ان دونوں جماعتوں کو چار چار بار دیکھ لیا ہے۔یہ پاکستان کی خاطر کچھ نہیں کر سکتے،کیونکہ یہ بد نیت ہیں یہ پاکستان کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔