counter easy hit

ہر پاکستانی تقریباً 95,000 روپے کا مقروض ہے، وزارتِ خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے دسمبر 2016 تک مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ دسمبر 2016 کے اختتام تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا مجموعی مالیاتی بوجھ 58 ارب ڈالر یعنی 6,111 ارب اور 75 کروڑ پاکستانی روپوں کے مساوی ہوچکا تھا۔

Every Pakistani is a regarding of about Rs 95,000, the Finance Ministry

Every Pakistani is a regarding of about Rs 95,000, the Finance Ministry

قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر 2016 تک پاکستان پر اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم 12,310 ارب روپے یعنی تقریباً 117 ارب ڈالر ہوچکا تھا۔ یعنی اس وقت ریاستِ پاکستان 175 ارب ڈالر کی مقروض ہوچکی ہے اور اگر اس رقم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ 18,440 ارب 63 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کا ہر شہری 94 ہزار 890 روپے کا مقروض ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2016 سے 31 مارچ 2017 تک 819.1 ارب روپے کے اندرونی قرضے لیے گئے جو اسٹیٹ بینک اور تجارتی بینکوں سے حاصل کیے گئے تھے۔ ان میں سے بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 734.62 ارب روپے کے قرضے جبکہ کمرشل بینکوں سے 84.50 ارب روپے کے قرضے لیے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website