counter easy hit

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا ہر پاکستانی کو مطالعہ کرنا چاہیے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا ہر پاکستانی کو مطالعہ کرنا چاہیے۔

Every Pakistani should read Raymond Davis book, Imran Khan

Every Pakistani should read Raymond Davis book, Imran Khan

ٹوئیٹر میں اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تحا کہ کتاب کے مطالعے سے پتہ چلے گا کہ پاکستانیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کیسے صاف انداز میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔  ان کا یہ بحی کہنا تھا کہ مطالعے سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ بین الاقوامی سطح پر کیوں ہماری زیادہ عزت نہیں ہوتی۔  امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی نئی کتاب میں پاکستان میں گرفتاری سے لے کر رہائی تک کی سنسنی خیز داستان بیان کی ہے۔

ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اسے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی۔  ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ بھی خفیہ ایجنسی کے کئی اہلکار اس کی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے جب کہ پاکستان سے رہائی کے لئے جنرل پاشا نے جتنی مدد کی شاید ہی کسی نے کی ہو۔ رہائی کے وقت جنرل پاشا لاہور کی سیشن عدالت میں موجود تھے، جنرل پاشا کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس کے ذریعے وہ عدالت کی سماعت سے متعلق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اپ ڈیٹ کررہے تھے۔

کتاب کے متن کے مطابق جان کیری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد رہائی کے راستے ہموار ہونا شروع ہوئے اور رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جنرل پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع بھی مل گئی تھی۔ ‘دی قراردادی: میں کس طرح پاکستانی جیل میں اترا اور ایک ڈپلومیٹک بحران آگیا ‘  نامی یادداشت میں امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ملازم ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website