لاہور: ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور آگے بڑھے، ایسی ہی کچھ خواہش کرکٹر سہیل تنویر کی اہلیہ کومل سہیل کی بھی ہے اور جب انہوں نے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا کہ سہیل تنویر اور پروگرام کے میزبان یحییٰ حسینی نے وہ بات کہہ دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔
یحییٰ حسینی نے سوال کیا کہ سہیل تنویر خرچہ کرنے میں کیسے ہیں جس پر کومل سہیل نے کہا کہ کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور میرے پاس کارڈ ہوتا ہے۔ ایسا کہنے پر سہیل تنویر بولے کہ خرچہ کرنے کے بعد بتاتی ہیں کہ ہم نے اتنا خرچ کر لیا ہے اس کے علاوہ کوئی لفٹ نہیں ہوتی۔
میزبان نے پوچھا کہ سہیل تنویر دنیا کی بہترین لیگز میں کھیل رہے ہیں تو آپ انہیں کہا دیکھنا چاہتی ہیں جس پر کومل سہیل کا کہنا تھا کہ میں سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتی ہوں اور یہی میری خواہش ہے۔
یہ جواب ملنے پر یحییٰ حسینی کچھ توقف کے ساتھ بولے مجھے لگتا ہے کہ ان کے جو تھوڑے بہت چانسز ہیں قومی ٹیم میں واپسی کے۔ ابھی انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ سہیل تنویر بھی بول پڑے ہاں! لگتا ہے کہ جو میرے تھوڑے بہت چانسز ہیں وہ بھی یہ ختم کروانا چاہتی ہیں۔
اس بات پر فضا قہقہوں سے گونج اٹھی اور کومل سہیل بولیں کہ نہیں! یہ اتنے بھی برے کھلاڑی نہیں ہیں جتنا آپ بول رہے ہیں بلکہ یہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور بہت سے کھلاڑیوں سے کافی بہتر ہیں۔