ہرسال بھارت کے 1600 فوجی بغیر جنگ کیے مرجاتے ہیں، ٹریفک حادثات،خودکشیاں اور بیماریاں بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سبب بننے لگیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد جنگی میدان، انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں مرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔ سن 2014 میں بھارت کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساڑھے 6ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سن 2016 میں جنگوں میں 112 اہلکار جبکہ حادثات، خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث ایک ہزار 480 اہلکار مارے گئے۔ رواں سال 80 اہلکار جنگ میں اور 1060 عام حالات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔