اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن عمار مسعود نے لکھا ہے کہ ’دال تو ہر کوئی پکا سکتا ہے تڑکا لگانا کسی کسی کا کام ہے“۔ عمار مسعود کایہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب دو روز قبل ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے ریمارکس دیئے تھے پاناما جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران کو تڑکا لگانے کیلئے رکھا تھا، چھوڑیں آئی ایس آئی، ایم آئی والوں کو، ہمیں کام والے بندے چاہئیں۔
عمار مسعود کی ٹوئیٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے اور کلیم یوسفزئی نے لکھا کہ ’’اور ذائقہ بھی الگ الگ ہوتا ہے‘‘۔
صوفی مسعود نے لکھا کہ ’کالی دال کو ، اب عام بندہ تڑکا بھی تو نہیں لگا سکتا تھا ناں۔۔۔۔۔‘‘
عدیل نے لکھا کہ ’’تڑکے کے بغیر دال کا مزہ ادھورا ہے‘‘۔
شہکال نے لکھا کہ ’’سب چوروں کو اس تڑکے سے دھڑکاہےکہ اگلی باری ان کی ہے. تڑکا لگا دھڑکا‘‘۔