پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنازئربرائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی کا ممتاز عالم دین علامہ مولانا حافظ محمد فاضل صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
پیرس /لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی کا ممتاز عالم دین علامہ مولانا حافظ محمد فاضل صاحب کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور دعا۔ وہ آج نماز جنازہ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لالہ موسیٰ روانہ ہوئے۔
حضرت علامہ مولانا حافظ محمد فاضل جیسے انسان روز روز پیدا نہیں ہوا کرتے۔ اپنے علم و عمل، زہد و تقویٰ، اعلیٰ اخلاق، اور حق و صداقت کے مشن پرآپ اہل علاقہ کیلئے ایمان کی روشنی کا ذریعہ بنے۔